سرفراز احمد بھی ورلڈ کپ کے لیے زیر غور ہیں: مصباح الحق عاکف جاوید اچھی بولنگ کر رہا ہے ، عامر خان، عمر خان، اعظم خان نے متاثرکیا ہے: کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ2020ء ) پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بھی ورلڈ کپ کے لیے زیر غور ہیں۔2016ء اور2018ء کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان سپر لیگ میں جاری کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق کہا کہ پی ایس ایل کے بعد دیکھیں گے کون آگے جا سکتا ہے، سرفراز احمد بھی ورلڈ کپ کے لیے زیرغورہیں۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بالنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے پچھلے میچز میں اچھی با لنگ نہیں کی، لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ میچ اچھا کھیلی، عاکف جاوید اچھی بولنگ کر رہا ہے ، عامر خان، عمر خان، اعظم خان نے متاثرکیا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ شاداب خان ون نے ڈے کپ میں اچھی بیٹنگ کی اس پر اعتماد تھا، شاداب خان کی بالنگ میں بھی بہتری آئے گی اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب اسکواڈ میں اچھے کھلاڑی ہیں صورتحال کے مطابق موقع دیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ
کے رواں ایڈیشن کے 6 میچز اعظم خان نے بالترتیب 59/ 5/ 46/ 10/ 6 اور 12 رنز بنائے جو مجموعی طور پر 138 رنز بنتے ہیں۔یاد رہے کہ ایک کرکٹ ایکسپرٹ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پشاور زلمی کے بلے باز حیدر علی کی تعریف کی اور لکھا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد حیدر علی کی قسمت کھلنے والی ہے۔حیدر علی نے اب تک کے پانچ میچز میں 4, 25, 47, 34 اور 4 رنز بنائے۔ جو مجموعی طور پر 114 رنز بنتے ہیں لیکن چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پوری گفتگو میں ایک بار بھی ان کا ذکر نہیں کیا۔

تبصرے