کورونا وائرس: اٹلی کے شہروں وینس اور میلان کا لاک ڈاؤن

اٹلی کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مشہور شہر وینس اور تجارتی مرکز میلان شہر سمیت ملک کے شمالی علاقے کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو اٹلی کے وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ انہوں نے دو شہروں کے لاک ڈاؤن کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ بندش ایک ماہ تک رہے گی ۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 230 ہو گئی ہے جو چین سے باہر کسی بھی ملک بھی اس وائرس سے مرنے والوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں جم اور سوئمنگ پولز بھی بند کر دیے گئے ہیں ۔
 

تبصرے