پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 4 مارچ 2020)  پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ لاہور کی پچ پر 180 رنز کا ٹارگٹ 
  
آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخرزمان کی جگہ سلمان بٹ ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایجرڈ ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور انکی جگہ عثمان شنواری کو کھیلایا جارہا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ میچ جیتتے تو وہ بھی بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ واضع رہے اس سے قبل لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہونے والے میچ میں قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لاہور قلندرز نے فتح کو اپنے نام کیا تھا۔
 
 

تبصرے