اشاعتیں

کورونا وائرس: اٹلی کے شہروں وینس اور میلان کا لاک ڈاؤن

تصویر
اٹلی کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مشہور شہر وینس اور تجارتی مرکز میلان شہر سمیت ملک کے شمالی علاقے کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو اٹلی کے وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ انہوں نے دو شہروں کے لاک ڈاؤن کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ بندش ایک ماہ تک رہے گی ۔ اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 230 ہو گئی ہے جو چین سے باہر کسی بھی ملک بھی اس وائرس سے مرنے والوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں جم اور سوئمنگ پولز بھی بند کر دیے گئے ہیں ۔  

کورونا وائرس میں مبتلا کراچی کے نوجوان یحی’ جعفری کا وائس پیغام جاری

تصویر
کراچی : کورونا وائرس میں مبتلا کراچی کے نوجوان یحی’ جعفری نے اپنا وائس پیغام جاری کردیا ہے، جس میں یحی’ جعفری کہتے کے ان کو کورونا وائرس ہوا ہے، لیکن ڈاکٹرز کا کہنا کہ یے فرسٹ اسٹیج ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، کور ہوجائے گی۔ یحی’ جعفری  نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کیلئے دعا کی جائے تاکہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔

عام آدمی پر بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم

تصویر
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ریاستی ملکیتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کی غرض سے لئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی عمر ایوب خان ، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر ، وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم بابر اور سینئر سرکاری افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔

سرفراز احمد بھی ورلڈ کپ کے لیے زیر غور ہیں: مصباح الحق عاکف جاوید اچھی بولنگ کر رہا ہے ، عامر خان، عمر خان، اعظم خان نے متاثرکیا ہے: کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

تصویر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ2020ء ) پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بھی ورلڈ کپ کے لیے زیر غور ہیں۔2016ء اور2018ء کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان سپر لیگ میں جاری کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق کہا کہ پی ایس ایل کے بعد دیکھیں گے کون آگے جا سکتا ہے، سرفراز احمد بھی ورلڈ کپ کے لیے زیرغورہیں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بالنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے پچھلے میچز میں اچھی با لنگ نہیں کی، لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ میچ اچھا کھیلی، عاکف جاوید اچھی بولنگ کر رہا ہے ، عامر خان، عمر خان، اعظم خان نے متاثرکیا ہے ۔مصباح الحق نے کہا کہ شاداب خان ون نے ڈے کپ میں اچھی بیٹنگ کی اس پر اعتماد تھا، شاداب خان کی بالنگ میں بھی بہتری آئے گی اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب اسکواڈ میں اچھے کھلاڑی ہیں صورتحال کے مطابق موقع دیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے رواں ایڈیشن کے 6 میچز اعظم خان نے بالترتیب 59/ 5/ 46/ 10/ 6 اور 12 رنز بنائے ج...

پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

تصویر
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 4 مارچ 2020)  پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ لاہور کی پچ پر 180 رنز کا ٹارگٹ     آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخرزمان کی جگہ سلمان بٹ ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایجرڈ ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور انکی جگہ عثمان شنواری کو کھیلایا جارہا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ میچ جیتتے تو وہ بھی بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ واضع رہے اس سے قبل لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہونے والے میچ میں قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لاہور قلندرز نے فتح کو اپنے نام کیا تھا۔